پشاورپولیس نے فاٹا سے ملحقہ علاقوں میں 31بم پروف چوکیوں کی تعمیر کا آغاز کردیا

فاٹا سے جڑے علاقوں میں چوکوںکی تعمیر اگست تک مکمل ہوجائیگی،چوکیوں کی تعمیرسے پشاورمزید محفوظ ہوجائے گا،ایس ایس پی آپریشن

جمعرات 22 جون 2017 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پشاورپولیس نے فاٹا سے ملحقہ علاقوں میں 31بم پروف چوکیوں کی تعمیر کا آغاز کردیا۔ پشاورپولیس نے دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر سب سے زیادہ ٹارگٹ ہونے والے فاٹا سے ملحقہ شہری علاقوں کی سکیورٹی کیلئے نیامنصوبہ تیار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کاکہنا تھا کہ فاٹا سے متصل پولیس تھانوں پر کئی بار دہشتگردوں کی جانب سے حملے کئے گئے تھے جس میں چوکیاں اور تھانوں کو شدید نقصان پہنچا تھا لیکن اب اس نقصان کو کم کرنے کیلئے پولیس کریسنٹ سیکیورٹی کے تحت فاٹا سے ملحقہ علاقوں میں31 بم پروف چوکیاں تعمیر کررہی ہے جس پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے کریسنٹ سکیورٹی منصوبے پرایک ارب روپے کی لاگت آئے گئی ایس ایس پی آپریشن کا کہناتھا کہ فاٹا سے جڑے علاقوں میں چوکوںکی تعمیر اگست تک مکمل ہوجائے گی،چوکیوں کی تعمیرسے پشاورمزید محفوظ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :