لاڑکانہ، عدالتی حکم پر او پی ایف کالونی میں بجلی چوروں کیخلاف تھانہ حیدری میں منصور بھٹو کی مدعیت میں مقدمہ درج

جمعرات 22 جون 2017 19:57

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) عدالتی حکم پر او پی ایف کالونی میں بجلی کے نادہندگان اور چوروں کے خلاف تھانہ حیدری میں ایس ڈی او امپائر سب ڈویزن منصور بھٹو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ اور ایس ایس پی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کو سیپکو عملے کے ساتھ تعاون کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں وکیل عنایت موریو کی جانب سے دائر پٹیشن کی شنوائی جمعرات کے روز ہوئی جس میں انجنیئر مشتاق حسین بڑدی اور ایس ڈی او منصور بھٹو پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کے حکم پر تھانہ حیدری میں او پی ایف کے رہائشی بجلی چوری میں ملوث دس افراد ممتاز ابڑو، ذوالفقار کھوڑو، امداد کنگو، راشد چنو، ذوالفقار عباسی سمیت دیگر کے خلاف دائر مقدمہ کی کاپی پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ او پی ایف کالونی میں 212 رہائشی بنگلے ہیں جن میں سے 124 غیر قانونی کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کر رہے ہیں جبکہ سیپکو کے 88 صارف ہیں جن کے ذمہ دو کروڑ 50 لاکھ بقایاجات ہیں پولیس تعاون کرے تو ہم مزید کاروائیاں کرسکتے ہیں جس پر عدالت نے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ اور ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل کو بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں سیپکو عملے سے تعاون اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

انجنیئر مشتاق بڑدی نے بتایا کہ 13 لاکھ کی آبادی کے شہر لاڑکانہ میں صرف 52 ہزار میٹر ہیں جبکہ چار لاکھ کنڈا کنیکشن چل رہے ہیں جن کے ذمے دو ارب بقایاجات ہیں جبکہ وصولی 10 کروڑ ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے چار ارب سے زائد بقایاجات ہیں جن میں سے ڈیڑھ ارب روپے کی وصولی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :