نیب کی بلا امتیاز کاوشوں سے 287ارب روپے کی ریکوری کی گئی،میاں محمد وقار

کرپشن سے پاک معاشرہ تب وجود میں آسکتا ہے جب معاشرے کے سارے لوگ نہ صرف کرپشن سے نفرت کرے،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخو

جمعرات 22 جون 2017 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ہر شخص کو اپنا احتساب خود کرنا چاہیے۔ نیب کی بلا امتیاز کاوشوں سے 287ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ معاشرے کے ہر فرد کافرض ہے کہ وہ نیب کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا میاں محمد وقار نے بونیر میں انٹی کرپشن کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

جس میں مقامی زعماء، سرکاری اہلکاروں کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہ کہ نیب خیبر پختونخوا نے آج تک بلا امتیاز کرپشن کے خلاف جہاد کو جاری رکھا ہے اور نیب کی ان کوششوں کے نتیجے میں بدعنوان عناصر سے 287ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرہ تب وجود میں آسکتا ہے جب معاشرے کے سارے لوگ نہ صرف کرپشن سے نفرت کرے بلکہ بدعنوان عناصر کی نشاندہی میں نیب کے ساتھ بھر پور تعاون بھی کرے۔

متعلقہ عنوان :