صوبائی حکومت صوبے میں انصاف کا بول بالا، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے او ر کرپشن کے خلاف جہاد کیلئے کوشاں ہے

ضلع ناظم نوشہر ہ لیاقت خان خٹک کا تقریب سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 20:18

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ضلع ناظم نوشہر ہ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں انصاف کا بول بالا کرنے عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے او ر کرپشن کے خلاف جہاد کے لیے کوشاں ہے ڈسٹرکٹ بار نوشہر ہ کے کرپشن کے خلاف اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں نوشہرہ کی ضلعی حکومت وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپوراقداما ت کریں گی اس موقع پر عمرے کے لیے ایک خاتون سمیت سات وکلاء کے لیے قر عہ اندازی کے ذریعے نام نکالے گئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کی جانب سے وکلاء کو عمرے کی ادائیگی کے لیے قرعہ اندازی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر ارباب عثمان ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری پشاور ہائی کورٹ بار رحمان اللہ ایڈوکیٹ ،کے پی کے بار کونسل کے وائس چیر مین سریر خان ایڈوکیٹ ،چیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے پی کے بار کونسل زاہدجمال ایڈوکیٹ،صدر پشاور بار فضل واحد خان ایڈوکیٹ ،صدر صوابی بار دانیال خان ایڈوکیٹ ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ زاہد خان،ممبرا ن ضلع کونسل ذوالفقار خٹک اور قاضی واجد الحق نے خصوصی طور پر شرکت اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری قاضی نصیر الحق ایڈوکیٹ ،شوکت خان ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے صد ر سید سجاد علی شاہ کاکا خیل ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی تاریخ میں پہلی بار نوشہرہ کے وکلاء اپنے وسائل سے دس وکلاء اور ایک ڈسٹرکٹ بار کے ایک ملازم کو عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے لیے بیت اللہ شریف بھجوارہی ہیں جس میں تین معذور وکلاء راشد خان ایڈوکیٹ ،نور حسین ایڈوکیٹ،شاہ نواز ایڈوکیٹ جبکہ ڈسڑک-ٹ بار کے ملازم مجید گل بغیر قرعہ اندازی عمرے کے لیے جائے گے جبکہ سات وکلاء کو قرعہ اندازی کے زریعے بھیجاجائے گا انہوں نے کہا کہ نوشہر ہ بارنے پہلی بار کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا ہے اور نظام میںشفافیت پید اکردی ہیں انہوں نے کہا کے سینئر وکلاء کو نگرانی اور جانچ پڑتال کمیٹی کا اختیار دیا گیاہے اب ہر وکیل کو بار کی امد ن اور خرچ سے اگاہی ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف اقداما ت کی پالیسوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور کرپشن کے خلاف حکومتی اقدامات کا بھر پور ساتھ دیں گے تقریب کے مہمان خصوصی لیاقت خان خٹک نے کہا کہ صو بائی اور ضلعی حکومت وکلاء کے مسائل ضرور حل کریں گی اور کیونکہ پوری قوم کو بینچ اور بار سے توقعات وابسطہ ہیں بینچ اور بار غریب عوام کو فوری اورسستا انصاف فراہم کریں اس میں دین اور دنیا دونوں کی خوشنودی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے صوبے میں میرٹ پر فیصلوں کا اغاز کیاجس سے اج تمام بھرتیاں میرٹ پر ہورہی ہے اور غریبوں کو انکا حق مل رہا ہے اور یہی حقیقی انصاف ہے طبقاتی نظامی تعلیم ختم کردیا گیا اور تما م وسائل غریب عوام پر خر چ کیے جارہے صحت انصاف کارڈ اس کا بعین ثبوت ہے اس موقع پر ضلع ناظم لیاقت خان خٹک نے ڈسٹرکٹ؁ بار نوشہرہ کے لیے ڈیجیٹل لا ئبریری بارروم کے لیے دس ایر کیڈیشن لگانے کے لیے دس لاکھ روپے کی گرانٹ اوروکلاء فلاح وبہبود کے لیے دو لاکھ اور ایک وکیل کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا اس سے قبل دو سو سے زائد وکلاء کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں مس حر اء فیاض ایڈوکیٹ ،مرد وکلاء میں فضل مولا چٹان ایڈوکیٹ ،نیازمحمد خان ایڈوکیٹ ،احمد پھلیل ایڈوکیٹ ،عامرایاز ایڈوکیٹ ،شاہ فہد ایڈوکیٹ ،مجاہد علی خان ایڈوکیٹ کے نام قرعہ اندازی کے زریعے نکلے اور خوش نصیب قرار پائے جو حج کے بعد عمرے کے سعادت حاصل کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر ذیشان کی جانب سے وکلاء کے لیے افطار ڈنر کا اہتما م بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :