کرپشن پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیاکا مسئلہ ہے ،نیب نے ابتک 287 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے،قومی دولت لوٹنے والے کسی قسمکی رعایت کے مستحق نہیں ،نیب ایک بااختیار ادارہ ہے،کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہم سب کو اپنے اپنے لیول پر کوششیں کرنا ہوں گی،میڈیا کرپشن میں کمی لانے کے لئے اپنا کردار اداکریں

ڈپٹی ڈائیریکٹر قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا محمد وقار کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 20:18

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ڈپٹی ڈائیریکٹر قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا محمد وقار نے کہاہے کہ کرپشن پاکستان کا نہیں بلکہ پورے دنیاکا مسئلہ ہے ۔نیب نے ابتک 287 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کی ہے ۔قومی دولت لوٹنے والے کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔نیب ایک بااختیار ادارہ ہے ۔جسکی کارکردگی بتدریج بہتر ہورہی ہے ۔

کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہم سب کو اپنے اپنے لیول پر کوشیش کرنا ہو گی ۔قومی احتسا ب بیور و کی بنیاد 1999 میں کئی گئی تھی ۔اور ابتک ادارے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔میڈیا کرپشن میں کمی لانے کے لئے اپنا کردار اداکریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاتح خان شہید میموریل ہال میں کرپشن کے خوالہ سے منعقد ہ سیمنیار سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

سیمنیار سے ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صدیق اکبر ۔مولانا حمید الرحمان ۔شاہد خان ۔بونیر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمان عابد نے بھی خطاب کئے ۔سیمنار میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان ۔سول سوسائٹی کے نمائندوں ۔گور نمنٹ سکولز کے پرنسپلز میل اینڈ فی میل اور محکمہ تعلیم کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ سیمناروں سے ممکن نہیں ہے ۔

ہم سب کو پہلے اپنے گھروں سے شروع کرنا چاہئے ۔جب تک ہم میں خوف خدا نہ ہوہم کرپشن پر قابوں نہیں پاسکتے ۔کرپشن نے ملک کے جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے ۔جتنا بڑا افسر ہو تاہے وہ اتنا بڑا کرپشن کرتاہے ۔ہم نے دنیاوی مصنوعی اور سٹیٹس کو قائم رکھنے کے لئے دولت پیداکرنے کے نئے طریقے تلاش کئے ہے ۔مقررین نے کہا کہ جب تک ملک میں بڑے بڑے ڈاکوں پر ہاتھ ڈال کر انہیں سلاخوں کے پیچھے نہ دھکیلا جائے ،چھوٹے چور یو سے باز نہیں ائیں گے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے شرکاء سے کہا کہ اگر کسی کے ذہن میں نیب کے متعلق کوئی سوال ہو تو پو چھا جائے جس پر شرکاء نے مختلف سوالات پو چھے اورڈائیریکٹر نیب نے انکے جوابات دئے ۔

متعلقہ عنوان :