لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب آرٹسٹوں کی مالی معاونت کے لئے خدمت کارڈکا اجرا ء کردیا ،

عطاء محمد خان

جمعرات 22 جون 2017 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ادب وثقافت میں خصوصی دلچسپی ان کے اس اقدام سے عیاں ہے کہ انھوں نے پنجاب بھر کے آرٹسٹوں کی مالی معاونت کے لئے خدمت کارڈکا اجرا ء کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے الحمراء میں آرٹسٹوں میں چیک کے تقسیم کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے کیا۔

جس میںپنجاب بھر سے آئے ہوئے آرٹسٹوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات و ثقافت میاں مجتبی شجاع کی خصوصی کاوشوں سے یہ اقدام اپنے تمام تر مراحل طے کرتا ہوا کامیابی سے ہم کنا ر ہوا ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان،سیکشن آفیسر برائے اطلاعات و ثقافت وقار علی اور ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچرل ذوالفقار علی زلفی نے اس آرٹسٹوں میں چیک تقسیم کیئے۔واضح رہے کہ مارچ تا جون ماہانہ 5ہزار روپے کے حساب سے 500چیک آرٹسٹوں میں تقسیم کئے گئے ۔ہر چیک 20ہزار کی رقم پر مشتمل تھا جبکہ آئندہ ماہ جو لائی سے یہ رقم ماہانہ 5ہزار روپے جاری کردہ کارڈ کے ذریعے ان آٹسٹوں کو منتقل کردی جایا کرئے گی۔