کوٹ غلام محمد:عیدالفطر کے موقع پرہماری مالی مددکی جائے تاکہ ہم غریب معزورین بھی اپنے بچوںکے ساتھ بہترطریقے سے عیدمناسکیں،معزورین ویلفیئرایسوسی ایشن

کوٹ غلام محمدمعزورین ویلفیئرایسوسی ایشن کے رہنمائوں کی بلدیہ ممبران وافسران سے پرزوراپیل

جمعرات 22 جون 2017 20:29

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) کوٹ غلام محمدمعزورین ویلفیئرایسوسی ایشن رہنمائوںنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلدیہ کوٹ غلام محمدکے چیئرمین عابد حسین خان قائم خانی ،ممبران وبلدیہ افسران ودیگرسے پرزوراپیل کی ہے کہ عیدالفطر کے موقع پرہماری مالی مددکی جائے تاکہ ہم غریب معزورین بھی اپنے بچوںکے ساتھ بہترطریقے سے عیدمناسکیں اپنے بچوںکوبھی خوشیاںدے سکیں امیدکرتے ہیںکہ آپ ہمارے ساتھ ضرورتعاون کریں گے اورخوب خوب دعائیں بھی لیںگے ۔

متعلقہ عنوان :