بہاول پور:بے نظیر بھٹو شہید کی قربابیاں لازوال اور ناقابل فراموش ہیں،محمد سلیم بھٹی

بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے استحکام اور عالمگیر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی لازوال مثال رقم کی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کابے نظیر بھٹو شہید کی 64 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب

جمعرات 22 جون 2017 20:29

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) بے نظیر بھٹو شہید کی قربابیاں لازوال اور ناقابل فراموش ہیں۔بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے استحکام اور عالمگیر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی لازوال مثال رقم کی۔محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے اپنی رہائش گاہ پر بے نظیر بھٹو شہید کی 64 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزم صمیم کے ساتھ شہد رانی کی عظمت اور آفاقی سیاست کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہید رانی نے پاکستان کو نہ صرف میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کرکے پاکستان کے ایٹمی دفاعی قوت کو جلا بخشی بلکہ آمریت کے خلاف جمہوریت کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے ایسی تاریخ رقم کی جو ناقابل مثال ہے،ان کی شہادت سے ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

وہ مشرق کی بیٹی تھی جس نے پاکستان اور مسلم اٴْمہ کی سربلندی کے لئے اپنے شہید باپ ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔

اعلیٰ عدلیہ اور قومی اداروں کی تعظیم اور مظبوطی کے لئے شہید رانی نے جو جدوجہد کی اس کے نتیجہ میں نواز شریف کو سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی میں پیش ہونا پڑا۔وگرنہ چیف جسٹس آف پاکستان پر حملہ کرنے والے اپنے ماتحت ملازمین کو کیا وقعت دیتے۔اس موقع پر ارشاد سرویا ضلعی جنرل سیکریٹری،فاروق مغل تحصیل صدر،شاہ خضر حسن،آصف بھارا ایڈووکیٹ تحصیل انفارمیشن سیکریٹری،شفیق الرحمٰن سولنگی،محمد عامر چوہان،شبیر اختر ملک ایڈووکیٹ،حاجی محمد ریاض،سلمان بابر،حسن فاروق ،ملک امتیاز چنڑ،پیٹر جان سٹی صدر پیپلز مینارٹی ونگ،انوارالحق،محمد فہیم خرم ایڈووکیٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا شہید بی بی بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد وطن عزیز کی سالمیت وترقی اور شہید بے نظیر بھٹو و دیگر شہدائے جمہوریت کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی