کوئٹہ:ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ہندو تاجر کو قتل کر دیا

جمعرات 22 جون 2017 20:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ہندو تاجر کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں تھانہ سٹی کی حدود میں کوئٹہ روڈ پر دن دیہاڑے پرچون کی دکان پر نامعلوم ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی غرض سے آئے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ہندو تاجر ڈیپو کوقتل کر دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ڈیرہ مراد جمالی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی وجہ سے تاجروں، ہندو برادری سمیت عام شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے مزید کا رروائی ڈیرہ مراد جمالی پولیس کر رہی ہی

متعلقہ عنوان :