کوئٹہ:پیلزپارٹی پاکستان کی مقبول ترین پارٹی ہے ہمارے لیڈروں نے اس ملک اور جہوریت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ہیں، ملک دلمراد محمد حسنی

پی پی اپنے وژن کے مطابق غریب عوام کی داد رسی کررہی ہے، ملک کے تمام غریب خواتین کے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت مالی امداد کا سلسلہ گھر گھر شروع کیا جس سے غریب خواتین کو ماہوار 2ہزار روپے مل رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر چاغی کا بیان

جمعرات 22 جون 2017 21:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر چاغی ملک دلمراد محمد حسنی نے کہاکہ پیلزپارٹی پاکستان کی مقبول ترین پارٹی ہے ہمارے لیڈروں نے اس ملک اور جہوریت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ہیں ۔پی پی اپنے وژن کے مطابق غریب عوام کی داد رسی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی نے ملک کے تمام غریب خواتین کے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت مالی امداد کا سلسلہ گھر گھر شروع کیا جس سے غریب خواتین کو ماہوار 2ہزار روپے مل رہے ہیں جس سے ان کی پریشانیوں میں تھوڑی بہت کمی واقع ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر حکومتوں نے اقتدار میں آکر اپنی جیبیں بھری ہیں انہون نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوا م کے لئے روزگار اور تربیتی پروگرام کا بندوبست کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بلوچستان پیکج کے تحت اساتذہ کی بھرتی ہو یا دیگر محکموں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہماری اولین ترجحی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ 260کوئٹہ ،چاغی سے پیلز پارٹی عوا م کی طاقت اورووٹ سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوگا ۔اس سلسلے میں پیلزپارٹی کی قیادت نے دانشمندانہ فیصلہ لیتے ہوئے تعلیم یافتہ اور دیانتدار نوجوان سردارزادہ عمیر محمد حسنی کو ٹکٹ دیکر عوام کے دل جیت لے ہیں اور ہم امید کرتے ہوئے کہا کہ عوا م اپنی طاقت اور ووٹ سے انہیں منتخب کرکے پیلزپارٹی پر اعتماد کریگی۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں منتخب نمائندہ نے چار سالوں میں حلقہ کے عوام کے بارے میں نہیں پوچھا۔عوا م ایسا عناصر کو منتخب کرنے کی بجائے عوامی اثرورسوخ رکھنے والے تعلیم یافتہ اور نوجوان منتخب کریںجو ان کے مسائل اسمبلی فارم پر حل کرانے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیلزپارٹی واحد جماعت ہے جن کے دلوں میں عوام کے درد بساتے ہیں وہ اپنے اقتدار میں ہونے کے باوجود عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں۔ کوئٹہ چاغی کے غیور عوام پیلزپارٹی کے ساتھ دیکر اپنا قیمتی ووٹ سردار زادہ عمیر محمد حسنی کے حق میں استعمال کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیں

متعلقہ عنوان :