کراچی ، سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرمظہر علی او ر اکاؤنٹنٹ ممتازعلی چنا کی ضمانت منظور کرلی

جمعرات 22 جون 2017 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے میرپوربٹھورومیونسپل ایڈمنسٹریشن میں3کروڑ70لاکھ روپے کرپشن کے مقدمہ میں ملزمان کی جانب سے سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت کافیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹرمظہرعلی اور سابق اکاؤنٹنٹ ممتاز علی چنا کی ضمانت منظورکرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکور ٹ میںمیرپوربٹھورومیونسپل ایڈمنسٹریشن میں3کروڑ70لاکھ روپے کرپشن کے مقدمہ میں ملزمان کی جانب سے احتساب عدالت سے ہونے والی سزاؤں کے خلاف اپیل کی ؂سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹرمظہر علی او رسابق اکاؤنٹنٹ ممتازعلی چنا کی ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو خوردبرد کے مساوی رقم جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو 9,9سال قیداور جرمانے کی سزاسنائی تھی