کراچی,پولیس کے پیٹرول بلزکی مدمیں5کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق مقدمے کی سماعت

نیب حکام کو 5جولائی کیلئے نوٹس جاری

جمعرات 22 جون 2017 21:36

کراچی,پولیس کے پیٹرول بلزکی مدمیں5کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق مقدمے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کے پیٹرول بلزکی مدمیں5کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے نیب حکام کو 5جولائی کیلئے نوٹس جاری کردیاہے،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کے پیٹرول بلزکی مدمیں5کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر ملزم فداحسین کے وکیل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 19جون کو فدا حسین کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی ،انہوں نے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ اے آئی جی فنانس فداحسین کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ معطل کیا جائے اور عدالت فیصلہ10روزکیلئے معطل کرکے سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکی مہلت دے۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میںبتایا کہ چیک حاصل کرکے ہیڈکانسٹیبل محمدرفیق کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی گئی،ایسیفلنگ اسٹیشن کوچیک جاری کیے جس کاکوئی وجودنہیں،رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پرجاری کی مگرپولیس کوفیول نہ ملا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے نیب کو 5جولائی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان میں اے آئی جی فنانس فداحسین اوراے آئی جی لاجسٹک تنویراحمدطاہرشامل ہیں۔ فداحسین اورتنویراحمدپر50ملین روپے کرپشن اورقومی خزانے کونقصان پہنچانیکاالزام ہے۔#

متعلقہ عنوان :