سی ڈی اے ملازم کی سر براہی میں چلنے والے 5رکنی نوسر باز گینگ اور ٹاپ سٹی ہائوسنگ سو سائٹی کے زمین سکینڈل میں ملوث مزید ملزمان کے خلاف جوڈیشل کیخلاف ایکشن کی منظوری

اینٹی کرپشن راولپنڈ ی نے فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ،پشن میں ملوث سرکاری افسران و ملازمین کیخلاف زیر وٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، مظفر علی رانجھا

جمعرات 22 جون 2017 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) اینٹی کرپشن راولپنڈ ی نے سی ڈی اے ملازم کی سر براہی میں چلنے والے 5رکنی نوسر باز گینگ اور ٹاپ سٹی ہائوسنگ سو سائٹی کے زمین سکینڈل میں ملوث مزید ملزمان کے خلاف جوڈیشل کیخلاف ایکشن کی منظوری دیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن راولپنڈی نے تفتیش میں ناقابل ثبوت سامنے آنے کے بعد لیگل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سی ڈی اے ملازم ملک خضر حیات کی سربراہی مین چلنے والے ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے لوگو ں کو لاکھوں روپے سے محروم کرنے والے ملزمان ملک خضر حیات ،متین الحسن ،محمد خالد ،معین خالد اور سجاد گردآور کے خلاف اور ٹاپ سٹی سکینڈل کے دیگر ملزمان جن کے کردار کا تعین کرنا کرنے کیلئے تفتیش کرنے بعد شاہد حمید پٹواری ،چوہدری خالد ،چوہدری امجد ،چوہدری ناصر اور چوہدری عامر کیخلاف جو ڈیشنل ایکشن کی منظوری دینے کے ساتھ گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان کیسز کے تفتیشی امجد شہزاد نے دونوں مقدمات میں نامزد ملزمان کے خلاف شوا ہد اکھٹے کرنے کے بعد رپورٹ لیگل ڈیپارٹمنٹ سے مزید کاروائی کیلئے قانونی رائے طلب کی تھی ۔

(جاری ہے)

ان ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کی حکمت عملی تیار ی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیرمظفر علی رانجھا نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں کرپٹ سرکاری ملزمان کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اب تک کرپشن میں ملوث 1400افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ اس ضمن میں مظفرعلی رانجھا کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران و ملازمین کیخلاف زیر وٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہے ہیں ملزمان کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ تحصیلدار سہیل مقبول، نائب تحصیلدار نعیم اللہ، عدنان کیانی تحصیلدار،قاضی سجاد گردآور گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوچکے ہیں جبکہ فرحت پٹواری، صفدر اور چوہدری بابر گرفتا رہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :