الیکشن کمیشن میں ایک ہی مسلم لیگ ق رجسٹرڈہے ،مسلم لیگ ن جعلی لیگ ہے،شجاعت حسین

جمعرات 22 جون 2017 21:24

الیکشن کمیشن میں ایک ہی مسلم لیگ ق رجسٹرڈہے ،مسلم لیگ ن جعلی لیگ ہے،شجاعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک ہی مسلم لیگ ق رجسٹرڈہے ،مسلم لیگ ن جعلی لیگ ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزاپنے بیان میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ حالات کے مطابق ہی اپوزیشن چلے گی ،اپوزیشن متحدہوتوکام چلے گا۔انہوںنے کہاکہ اصل مسلم لیگ ہماری مسلم لیگ ق ہے ،ن لیگ جعلی ہے ،نوازشریف آئندہ وزیراعظم نہیں بنیں گے ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے رابطہ ہوتارہتاہے ،پانامہ کیس کاجوفیصلہ ہوگاسب کوقبول ہوگا۔