لاڑکانہ :گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج، مظاہرے، دھرنے

جمعرات 22 جون 2017 21:24

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) : گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج، مظاہرے، دھرنے۔ رپورٹ کے مطابق نظر محلہ لاڑکانہ کے مکینوں حمیدہ بانو، نسیم بانو اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے درزی انصاف دایو کو اہلکاروں نے گم کردیا ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ گذرجانے کے بعد بھی اس کا کہیں پتہ نہیں ہے، انہوں نے اپیل کی کہ انصاف کی بازیابی کیلئے ان کی مدد کی جائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ککڑ کے مکینوں نورحسین چانڈیو، سایاز علی چانڈیو اور دیگر نے دو گھنٹے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے کہا کہ صابر چانڈیو کو گم کیا گیا ہے پولیس افسران اس کی بازیابی کیلئے ان کی مدد کریں۔ نوجوان غلام مرتضیٰ جونیجو اور مختیار عالمانی کی بازیابی کیلئے ورچائو نے دھرنا دیتے ہوئے دلدار جونیجو، سکندر جونیجو، ضمیر علی، راشد عالمانی، رضوان عالمانی، کاشف عالمانی اور دیگر نے کہا کہ 50 روز گذر گئے لیکن گمشدہ دونوں افراد کا کہیں بھی پتہ نہیں لگ سکا ہے پولیس کے اعلیٰ عملداران ان کی آزادی کیلئے ان کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :