پاکستا ن اور آسٹریلیا کے تاجروں کو تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعو ں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے پارٹنرشپ قائم کرنی چاہیے ،آسٹریلیا نے ڈیری اور لائیوسٹاک سیکٹر میں نمایاں ترقی کی ہے، ان شعبوں میں اس کا تجربہ پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جان مانڈیو کا لاہور چیمبر کے عہدیدران سے ملاقات میں اظہار خیال
جمعرات 22 جون 2017 21:24
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں مگر باہمی تجارت اس کی نمائندگی نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ تجارت کا توازن آسٹریلیا کے حق میں ہے اور ہر سال درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ رواں سال فروری میں لاہور چیمبر کے وفد نے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور حلال ایکسپو 2017ء میں شرکت کی، یہ دورہ بہت مفید رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایگری بزنس، تعلیم، آئل اینڈ گیس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن اور پراسیسڈ فوڈ کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جن سے آسٹریلوی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن بدقسمتی سے بہت سی پیداوار پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ایگروبیسڈ اور ڈیری انڈسٹری کو استحکام دینے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔ اس سلسلے میں آسٹریلیا کا تعاون پاکستان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر، پراسیسنگ، پیکیجنگ، پھلوں اور سبزیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش موجود ہے ۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ پاکستان بیس کروڑ افراد پر مشتمل ایک بڑی مارکیٹ ہے جبکہ یہاں سستی مگر بہترین افرادی قوت دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کے فروغ میں ایوان ہائے صنعت و تجارت اہم کردار ادا کرسکتے ہیںجبکہ نمائشیں اور میلہ جات بھی تجارت بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں لہذا دونوں ممالک کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.