وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،جمعتہ الوداع،چاندرات اورعیدکی تعطیلات کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مساجد ،امام بار گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ،اہم عمارتوں،مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے عید کی تعطیلات کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کیلئے کھانے پینے کا خصوصی انتظام کیا جائے،سیاحتی مقامات خصوصا مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں،پارکوں میں جھولو ںکی انسپکشن کرائی جائے ، عید کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم، ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت سزائیں دی جائیں،عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جاری سکیورٹی پلان پر تحصیل، ضلع او رڈویژن کی سطح پر عملدرآمد کرایا جائے،افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 22:16

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،جمعتہ الوداع،چاندرات اورعیدکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،جمعتہ الوداع،یوم القدس، چاندرات اورعیدکی تعطیلات کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں مساجد ،امام بار گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں اوراہم عمارتوں، بازارو ں اور مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے - امن عامہ کی فضا کو یقینی بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائی-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100فیصد عملدرآمد ہوناچاہیے اورعید کی تعطیلات کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کیلئے کھانے پینے کا خصوصی انتظام کیا جائی- انہوںنے کہاکہ سیاحتی مقامات خصوصا مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں- عید کے موقع پر ون ویلنگ کرنے و الوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت سزائیں دی جائیں-انہوںنے کہاکہ پارکوں میں جھولو ںکی انسپکشن کرائی جائے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو-عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جاری سکیورٹی پلان پر تحصیل، ضلع او رڈویژن کی سطح پر عملدرآمد کرایا جائی-ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز وڈی پی اوز خو د فیلڈ میں موجود رہیں- وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کرانا ان افسران کی ذمہ داری ہی- وزیراعلی نے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کنٹرول روم کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح پر قائم مرکزی کنٹرول روم 24گھنٹے فعال اوریہاں اعلی حکام موجود ہونے چاہئیں-سٹریٹ کرائم کے خلاف بھی بلاامتیاز کریک ڈائون جاری رکھا جائی- صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اسلام آباد سے اور ڈویژنل کمشنر ز وآر پی اوز اپنے اپنے متعلقہ ڈویژن سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔