شیخوپورہ،عید سے قبل ڈاکوئوں کی لوٹ مار میں تیزی ،دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل ،ڈاکو فرار

جمعرات 22 جون 2017 22:25

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) گردونواح میںعید سے قبل ڈاکوئوں کی لوٹ مار میں تیزی آگئی دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے تاجر ہلاک ڈاکو فرار،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نواں پنڈ میں 4مسلح ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ٹینٹ مالک کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ،بتایا گیا ہے کہ تاجر دلشیر اور ننھا سکنہ محلہ رحمان پورہ نے کاروبار کی غرض سے ٹینٹ لگایا ہوا تھا کہ اچانک ہی چار مسلح ڈاکو?ں نے ان کو یرغمال بناء کر ان سی25ہزار روپے نقدی اور2تولہ طلائی زیورات لوٹ لیا دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے ٹینٹ مالک دلشیر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے،تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ محلہ رسولپورہ کے قریب2مسلح بلانمبری موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر امام کوٹ کے رہایشی محنت کش محمد شاہد کے ڈالہ نمبری3531ایل ای ایکس کو روک کر محمد شاہد سی37ہزار روپے نقدی چھین لی،تھانہ فیکٹری ایریا کے ہی علاقہ فیض پور کے قریب3مسلح ڈاکو?ں نے کار نمبری8563ایل ای ایف کو روک کر مال وزر اورالیکٹرونک کا سامان لوٹ لیا،بتایا گیا ہے کہ ضمیر الحق سکنہ لطیف پارک اپنی کار پر سوار ہوکر مریدکے جارہاتھا کہ فیض پور کے قریب 3نامعلوم مسلح بلانمبری موٹر سائیکل سواروں نے اس کویرغمال بنا کر 2عدد لیپ ٹاپ ،1موبائل فون اور نقدی1ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ سٹی مریدکے علاقہ سلطان پارک میں2مسلح ڈاکوئوں نے تاجر محمد بابو کے گھر میں داخل ہوکر تمام اہلخانہ کویرغمال بنا کر ایک کمرئے میں محبوس کرکی5لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ 2موبائل فونز اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :