فاؒھ انسانیت فائونڈیشن نے بلوچستان میں ’’روشن بلوچستان مہم‘‘ کا افتتاح کر دیا

مہم کا مقصد بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنا ہے،ائونڈیشن رنگ و نسل کی تفریق کیے بغیر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مسئول جماعة الدعوة کراچی مزمل اقبال ہاشمی

جمعرات 22 جون 2017 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن کراچی نے بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے لیے عید پیکیج روانہ کردیا، اورماڑہ اور پنجگور کے 500 مستحق خاندانوں میں سروے کے مطابق تقسیم کیا گائے گا۔ امدادی سامان گزشتہ روز مسئول جماعة الدعوة کراچی مزمل اقبال ہاشمی نے روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن نے بلوچستان میں صحت و تعلیم کے مسائل حل کرنے اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے ’’روشن بلوچستان مہم‘‘ کا آغاز کیا ہے۔

جس کے تحت بلوچستان کے تمام اضلاع و تحصیلوں میں خشک راشن کی تقسیم، میڈیکل سہولیات، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن کی روشن بلوچستان مہم کا مقصد بلوچستان کی پسماندگی دور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ملک دشمن قوتوں نے یہاں کی پسماندگی اور غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوفناک منصوبے تیار کیے تھے۔

فلاح انسانیت فائونڈیشن رنگ و نسل کی تفریق کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرکے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں راشن کی تقسیم کے بعد اب اورماڑہ اور پنجگور کے 500 مستحق خاندانوں کے لیے عید پیکیج روانہ کیا ہے، خدمت انسانیت کا یہ سلسلہ ماہ رمضان کے بعد بھی جاری رہے گا، جبکہ عید کے بعد میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔