نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، سیکرٹری اطلاعات سندھ نیشنل فرنٹ انور گجر
لیگی راہنماء کرپشن چھپانے کیلئے عدلیہ اور جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،بیان
جمعرات 22 جون 2017 22:31
(جاری ہے)
پوری قوم کو جے آئی ٹی کی تفتیش اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو آج میاںبرادران کے خاندان کا دفاع کرنے کے لیے عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔
کل یہی مسلم لیگی میاں برادران کے کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر ثبوت پیش کر رہے ہوں گے کیونکہ مشرف دور سے قبل جو لوگ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہے کہ نعرے مارتے تھے لیکن بعد میں وہی لوگ نواز شریف کے جانی اور مالی دشمن بن کر مشرف کو تاحیات وردی میں لانے کا مطالبہ کرتے رہے۔ مسلم لیگیوں کی یہ ہمیشہ تاریخ رہی ہے کہ یہ لوگ اقتدار میں آنے اور وزارتیں لے کر مال کھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن جب مشکل وقت آتا ہے تو مار کھانے کے بجائے قلا بازیاں کھا کر ساتھ چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ انور گجر رزاق باجوہ نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی میں میاں برادران کے خاندان کی پیشیوں کے بعد صولت مرزا اور عزیر بلوچ میں کوئی فرق نہیں رہا ہے کیونکہ جب ملک و قوم پر حکمرانی کرنے والے کرپشن کے مقدمات میں ملزم بن کر عدالتوں میں پیش ہوں گے تو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی اور رسوائی ہی ہو گی۔ حالانکہ نواز شریف وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں کیونکہ نہ اب یہ صادق رہے اور نہ ہی امین۔ جس کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے وزیر اعظم کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چائیےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.