اینٹی کرپشن سرگودھا نے شعیب رشید ڈسپنسر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کیخلاف رشوت کا مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 22 جون 2017 22:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے شعیب رشید ڈسپنسر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوفیصل حمید سکنہ چک نمبر46جنوبی نے درخواست دی کہ شعیب رشید، ڈسپنسرDHQہسپتال سرگودھا نے DHOآفس میں نائب قاصد بھرتی کروانے کیلئی12 ہزار روپے رشوت وصول کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد خرم انوار، اسسٹنٹ دائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس کی انکوائر ی رپورٹ پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے شعیب رشید، ڈسپنسر، ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھاکے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :