کوئٹہ،سرینا لیبر یونین کے سابقہ جنرل سیکریٹری دیگر ساتھیوں نے سابقہ یونین سے مستعفی ہوکر سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین میں شمولیت کا اعلان کردیا

سرینا لیبر یونین جو کارکنوں کو نسلی ، لسانی اور فرقہ ورانہ تعصب کا شکار بنا کر مزدوروں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،ی غلام رسول مینگل ،

جمعرات 22 جون 2017 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) کی پریس ریلیز کے مطابق سرینا لیبر یونین کوئٹہ کے سابقہ جنرل سیکریٹری غلام رسول مینگل ، محمد اسحاق سمالانی، محمد یوسف مینگل اور دیگر ساتھیوں نے سابقہ یونین سے مستعفی ہوکر سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی سابقہ یونین کاایک ایسی فیڈریشن کے ساتھ الحاق ہے جو کارکنوں کو نسلی ، لسانی اور فرقہ ورانہ تعصب کا شکار بنا کر مزدوروں کے درمیان نفرت پیدا کرکے انہیں کمزور اورتقسیم در تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرینا لیبر یونین کے موجودہ صدر و جنرل سیکریٹری عدالتی فیصلے کے مطابق یونین کے چندے کے خرد برد کیس میںیونین کی عہدیداری کیلئے نااہل ہوچکے ہیں لیکن ہٹ دھرمی کی وجہ سے انہوں نے یونین پر قبضہ جمایا ہوا ہے یہ لوگ ہوٹل کی کارکردگی بڑھانے ، کنزیومر کی خدمات میں بہتری لانے اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے بجائے ذاتی مفادات کے خاطرہوٹل انتظامیہ سے لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو سال سے زائد کا عرصہ ہوئے انتظامیہ اور یونین کی باہمی چپقلش کی وجہ سے مزدوروں کے جائز حقوق التواء کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمہوری یونین سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) کے صدر فیض اللہ کاکڑ اور ان کی کابینہ پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یونین پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان(رجسٹرڈ)سے الحاق کے بعدفیڈریشن اور پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان (رجسٹرڈ)کے پلیٹ فارم پر مزدوروںکے اتحادو اتفاق کو مضبوط اور انتظامیہ کے ساتھ بہترصنعتی تعلقات قائم کرکے کارکنوں کے تمام جائز حقوق حاصل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے نئی یونین کے مطالبے پر سرینا ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کیلئے بونس کی ادائیگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام کارکنوں پر زور دیا کہ وہ نئی جمہوری یونین میں جوق در جوق شامل ہوکر اپنے حقوق کی حصولیابی کیلئے جدوجہد تیز کریں۔

متعلقہ عنوان :