مسلم لیگ (ن) آئین وقانون پر عمل مکمل یقین رکھتی ہے ،کوئی بھی ادارہ جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ،عمران خان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشیوں کا بدلہ عوام 2018کے انتخابات میں لے گی ، صحافی برادری کی شکر گزار ہوں کہ آج وہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئی ، اہل صحافت نے ہمیشہ حق، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ، پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کر کے بدنما رویوں کی منفی روایت قائم کی
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعرات 22 جون 2017 23:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ صحافی برادری کی شکرگزار ہیں کہ آج وہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے ، اہل صحافت نے ہمیشہ حق ، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ، پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کر کے بدنمارویوں کی منفی روایت قائم کی ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمیشہ سے میںنہ مانوں کی رٹ غیر مناسب ہے ، وزیراعظم محمد نوازشریف چاہتے ہیں کہ سب کچھ عوام کے سامنے آئے ، وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کو احتساب کیلئے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئین وقانون پر عمل مکمل یقین رکھتی ہے ، عمران خان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشیوں کا بدلہ عوام 2018کے انتخابات میں لے گی ، وزیراعظم کا ٹیکس ریٹرن ریکارڈ کا حصہ ہے ، عوام اب صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے گی ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو 2018میں کوئی بھی ووٹ کی طاقت سے ہرا نہیں سکتا ، جے آئی ٹی کو ہر قسم کے اختیارات حاصل ہیں ، کوئی بھی ادارہ جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرنے سے انکار نہیں کرسکتا، کراچی آپریشن اور ضرب عضب کے نتائج سب کے سامنے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.