سندھ ہائیکورٹ نے جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا افسر کی درخواست ضمانت منظور کرلی

جمعرات 22 جون 2017 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے مقدمے میں گرفتار نادرا کے افسر اسلام اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی نادار کے سپرینڈنٹ سلام اللہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے 77 غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا ملزم نے 2 اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز کی جعلی مہریں بنا رکھی تھی جس کے ذریعے افغانی ، بنگالی ، بھارتی ودیگرغیر ملکیوں کو بھاری رقومات حاصل کر کے بوگس تصدیق کے بعد شناختی کارڈ جاری کراتا تھا ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ تھا جو آج جمعرات کو سنایا گیا۔