حکمران ملک کو تیزی سے تباہی کی جانب لے کر جارہے ہیں،ان کا بروقت توڑ نہ کیا گیا تونتائج آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے،پرویز مشرف
حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے جلد ہم خیال جماعتوں اور شخصیات کو ساتھ ملا کر ایک مضبوط سیاسی اتحاد کا اعلان کیاجائے گا پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ٹیلی فونک گفتگو
جمعرات 22 جون 2017 23:12
(جاری ہے)
ملاقات میں حزب اختلاف کی ہم خیال جماعتوں کے بڑے اتحاد کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور یہ طے کیا گیا کہ ملکی و قومی اور عوام مسائل کے حل اور مختلف سیاسی معاملات کے حوالے سے یہ جماعتیں مل کر آگے بڑھیں گے۔
بعد ازاں ملاقات میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سید پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کیاجارہا ہے۔ اندرون و بیرون ملک ہمارے دشمنوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے دوستوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ یہ سب نااہل حکمرانوں کے ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اگر اس صورتحال کو بروقت قابو میں نہ لایا گیا تو ہم آنے والی نسلوں کے مجرم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی ہم خیال جماعتوں کا اتحاداس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں مل کر اس مافیا سے قوم کو آزاد کرانا ہوگا۔ واضح رہے کہ اے پی ایم ایل کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کو مختلف سیاسی جماعتوں اور شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں اپنا ہم خیال بنانے کا ٹاسک دے رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد امجد گزشتہ دنوں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، متحدہ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر شیرازی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بعض راہنما?ں اور دیگر کئی ایک اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر کے انہیںممکنہ گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کے لئے آمادہ کر چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.