سردار اختر مینگل کے گھر پر حملے کی مذمت کر تے ہیں،۔سردار عمران بنگلزئی

جمعرات 22 جون 2017 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار عمران بنگلزئی نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کے گھر پر حملے کی مذمت کر تے ہیں اور یہ حملہ پشتون بلوچ روایات کے منافی ہے موجودہ حکمران عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں حلقہ این ای260 پر کامیابی بی این پی کی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر جان مینگل صوبے کے عظیم لیڈر ہے اور ہمیشہ صوبے کے مفاد کے لئے جدوجہد کی ہے حکمران اور مقتدر قو تیں سردار اختر مینگل کی سیاست سے خائف ہے اور وہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر نا چا ہتے ہیں لیکن بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے صوبے کے حقوق کے لئے جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں سردار اختر مینگل کے گھر پر حملہ پشتون بلوچ روایات کے منافی ہے عید کے بعد پارٹی سربراہ سردا ر اختر جان مینگل کے گھر پر حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں مظاہرے اور احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :