عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات

این اے 260 کوئٹہ چاغی ضمنی انتخابات بارے غور،مختلف آراء اور تجاویز زیربحث آئیں مذاکرات اور تجاویز کے لئے مزید نشستیں رکھ کر لا ئحہ عمل واضح کرنے پر اتفاق

جمعرات 22 جون 2017 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے گزشتہ روز پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات اور حلقہ این اے 260 کوئٹہ چاغی ضمنی انتخابات بارے غور وغوض ہوا مختلف آراء اور تجاویز زیربحث آئیں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ مذاکرات اور تجاویز کے لئے مزید نشستیں رکھ کر لا ئحہ عمل واضح کریں گے اور عید کے فوراً بعد دوبارہ مذاکرات ہونگے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ ‘ سینئر نائب صدر نوابزادہ عمر فاروق کاسی ‘ سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا ‘ کوئٹہ چاغی کے نامزد امیدوار ملک ابراہیم کاسی جبکہ پشتونخواملی عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال وال ‘ عبدالقہارودان ‘ عیسیٰ روشان ‘ قادر آغا ودیگر بھی موجود تھے علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ ارباب ہائوس میں ملاقات کی جس میں عبدالواحد صدیقی ‘ میرعثمان بادینی ‘ سیدجانان آغا اور اراکین بھی موجود تھے دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے کوئٹہ چاغی نشست بارے تبادلہ خیال کیا اورمختلف تجاویز اور امور زیرغور آئے ۔

متعلقہ عنوان :