نیب کرپشن میں لوٹے گئے ایک کروڑ 26لاکھ روپے وصول کر کے متاثرین کو واپس کر دئیے

جمعرات 22 جون 2017 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) نیب لاہور نے کرپشن میں لوٹے گئے ایک کروڑ 26لاکھ روپے وصول کر کے چالیس متاثرین کو واپس کر دئیے ۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کرپشن کے مختلف کیسز میں کرپٹ عناصر سے وصول کی گئی رقوم کے چیک ڈی جی سیکٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں متاثرین کے حوالے کیے۔ متاثرین میں زیادہ تعداد ڈبل شاہ کیس اور قصرذوق کے متاثرین کی تھی۔

رقوم حاصل کرنے والوں میں احسان اللہ، رقم 4لاکھ 73 ہزار ، محمد امان علی 2لاکھ ، محمد اقبال 1لاکھ 71 ہزار ،خاور فردوس2لاکھ 28 ہزار، امتیاز بی بی95 ہزار، محمد یوسف 1لاکھ، سید محمد 97ہزار 5سو، فاروق احمد 77ہزار، محمد ارشد 1 لاکھ 50ہزار ، محمد نواز 2لاکھ 37ہزار، رخسانہ کوثر1 لاکھ 65ہزار ، شاہدہ پروین 2لاکھ 72ہزار، جہانزیب 1لاکھ 1ہزار قصر ذوق کے متاثرین میں محمد امان علی کو 20لاکھ کا چیک دیا گیا۔

(جاری ہے)

بشمول ان تمام متاثرین کے کل 40متاثرین کو برآمد کی گئی رقوم کے چیک دیئے گئے۔متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے کاربند ہے تاکہ ایک کرپشن فری معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔ نیب کرپشن کے خلاف انفورسمنٹ، آگاہی و تدارک کی سہ جہتی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ اس پالیسی کے خاطر خواہ فوائد بھی حاصل ہونا شروع ہو چکے ہیں۔نیب لاہور جنوری 2017سے اب تک 184.144ملین روپے کرپشن کے مقدمات میں کرپٹ عناصر سے وصول کر چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر 6کروڑ10لاکھ روپے متاثرین میں اپریل 2017سے اب تک تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :