دالبندین میں بجلی بار بار ٹرپ کرنے سے سینکڑوں الیکٹرونکس آلات جل گئے

جمعرات 22 جون 2017 23:19

چا غی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) دالبندین میں بجلی کی کمی و بیشی نے سینکڑوں لوگوں کے فریزر و دیگر الیکٹرونکس آلات جل گئے الیکڑونکس بنانے والے دوکانوں میں فریزر و دیگر برقی چیزوں کے ڈھیر لگ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیسکو حکام کی جانب سے پندرہ رمضان سے دالبندین میں بجلی کی بدترین اولٹج کی کمی وبیشی نے لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان کروادیا ہے شہر میں جلے ہوئے فریزر ،ایر کولر ،استری ،واشن مشین بنانے والے والوں کی چاندی ہوگئی بجلی صارفین کا کہنا ہے کیسکو عوام کے لیئے ایک معاشی دشمن بن چکا ہے ایک تو بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود ماہانہ نو سے دس ہزار روپے بل بھجواتا ہے دوسری جانب اولٹج کی کمی و بیشی کر کے لوگوں کے برقی آلات جلا کر رمضان اور عید میں لوگوں کو پریشان کر دیا ہے تحریک آواز چاغی کے ترجمان و دیگر سیاسی سماجی اور تاجر برادری نے کیسکو حکام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا اگر آئندہ 24گھنٹے کے اندر اولٹج کی کمی و بیشی کو درست نہیں کیا تو گرڈ کا گھیراو کر کے پاک ایران آر سی ڈی شاہرہ کو بلاک کر دینگے ۔

متعلقہ عنوان :