حجاج کرام کی خدمت کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے‘ صدر چیمبر آف کامرس

جمعرات 22 جون 2017 23:21

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) حجاج کرام کی تربیت ،خدمت اور ان کو سفرِحج میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہر طرح سے تعاون کے لیے تیار ہے، یہ بات چوھدری محمد شفیق، صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس نے ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھر اور ضلعی معلم حج محمد مسعود بن جمال کے دورہ رحیم یار خان چیمبر سیکرٹریٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی، اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری محمد شوکت حیات ، ایگزیکٹو ممبر چوہدری محمد اکرام اور سیکرٹری جنرل محمد نصیر طارق بھی موجود تھے ، ڈائریکٹر حج نے حجاج کرام کے تربیتی پروگرام ،مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور رحیم یار خان سے متوقع 06فلائٹس کی تفصیلات بتائیں جس کے مطابق تحصیل خانپور کے 233حجاج کا تربیتی پروگرام 6جولائی کو گورنمنٹ ایلمنٹری کالج خانپور ، تحصیل لیاقت پور کے 241 حجاج کا تربیتی پروگرام 7جولائی کو زین سٹی ہوٹل ،لیاقت پور، تحصیل صادق آباد کے 341 حجاج کا تربیتی پروگرام 10جولائی کو غلام نبی ہوٹل ،صادق آباد اور تحصیل رحیم یار خان کے 592حجاج کا تربیتی پروگرام 11جولائی کوشیخ خلیفہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا ،چوہدری محمد اکرام نے ڈائریکٹر حج کو گذشتہ سالوں میں حجاج کرام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں، صدر چوھدری محمد شفیق نے دورانِ تربیت حجاجِ کرام کے لیے طعام و دیگر ضروریات کی فراہمی کے سلسلہ میں ضلع کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :