عوامی مینڈٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،شہر میں گورنینس نام کی چیز نہیں ،ہر جانب کرپشن ،لاقانونیت اور ظلم کا بازار گرم ہے، وسیم احمد

جمعرات 22 جون 2017 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے جوائنٹ سیکریٹر ی وسیم احمد نے کہا کہ عوامی مینڈٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،شہر میں گورنینس نام کی چیز نہیں ،ہر جانب کرپشن ،لاقانونیت اور ظلم کا بازار گرم ہے،جس سے یہ احساس جنم لیتاہے کہ عوامی نمائندوںنے اس شہر کو محض اپنی خواہشات اور مفادات کی تکمیل کے لئے قوم کو تعصبانہ سوچ کا شکار بنادیا ہے۔

وسیم احمد نے کہا کہ کراچی کے شہری جہاں انگنت مسائل سے دوچار ہیں، وہی ٹریفک جام کا مسئلہ بھی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے،جسکی کی بنیادی وجہ شاہراوں کے اطراف غیر قانونی تجاوزات ،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ،بے جا گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹریفک اہلکاروں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت شامل ہے۔

(جاری ہے)

وسیم احمدنے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں کی ذمہ داری ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا،جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا ہوتا ہے ،مگر ہمارے شہر کی بد نصیبی کہ ہمارا تما م نظام ہی کرپشن اور غنڈہ گردی کی نظر ہوچکا ہے،عوام کوسہولیا ت فراہم کرنے والے اداروں کے کرپٹ عناصر اپنے اختیارات اورطاقت کا بے جا استعمال سے عوام پر اپنا جابرانہ تسلط برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

وسیم احمد نے کہا کہ شہر میں ٹریفک جام کی ایک وجہ ہیوی اور لوڈنگ گاڑیوں کا عام شاہراوں پر آزادانہ کھومنا ہے، جبکہ ہیوی اور لوڈنگ گاڑیوں کیلئے شاہرائے اور وقت مختص ہونے کے باوجود یہ دیوہیکل گاڑیاں عام شاہراوں اور وقت کی پابندی کا خیال کئے بغیر کھومتی دکھائی دیتی ہیں ،جو اکثر ٹریفک جام اور جان لیوا حادثات کی وجہ بھی بنتاہے،جسکی کی بنیادی وجہ ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے دی جانی والی غیرقانونی اجازت ہے جومحض چند سو روپوں کے عوض باآسانی کبھی ٹوکن ،تو کبھی پرچی اور کبھی نقدی جیسے کوڈ ورک کے نام سے مہیا کردئیے جاتے ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :