یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی بات چیت اچھے جذبے کے ساتھ شروع کی جائے گی‘ جرمن چانسلر

جمعرات 22 جون 2017 23:36

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپی یونین کے اجلاس سے قبل کہا ہے کہ وہ امید رکھتی ہیں کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی بات چیت اچھے جذبے کے ساتھ شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اِس مذاکراتی عمل کے دوران یونین کی 27 ریاستوں کے مستقبل کو بھی محفوظ رکھنا ضروری ہو گا۔ جرمن چانسلر کے مطابق بریگزٹ کا مذاکراتی عمل یقینی طور پر تیز رفتار اور مشکل ہو گا لیکن بہتر نتائج کی امید ہے۔ یورپی یونین کا گزشتہ روز سے شروع ہونے والا اجلاس آج بروز جمعہ 23 جون کو ختم ہو گا۔