مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنمائوں کی روسٹرم چھیننے کی کوشش ،پی ٹی آئی کی خواتین کی ساتھی وکلا کے ہمراہ مریم اورنگزیب سے تکرار، وزیرمملکت اطلاعات ڈٹ گئیں
پولیس کی مداخلت پر پی ٹی آئی کارکنان اور ساتھی وکلا کو ہٹنا پڑا واقعہ کے باجود مریم اورنگزیب کا بڑے پن کا مظاہرہ ،انتظامیہ کو روسٹرم ہٹانے سے منع کر دیا اپوزیشن کو بات کرنے دی جائے، وزیر مملکت اطلاعات کی سٹاف کو ہدایت پی ٹی آئی بلوہ پارٹی ہے ، صحافی برادری کی شکرگزار ہیں کہ آج وہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے ، اہل صحافت نے ہمیشہ حق ، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا، مریم اورنگزیب کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو
جمعرات 22 جون 2017 23:41
(جاری ہے)
تحریک انصاف کا ایک کارکن زبردستی ڈائس کے سامنے آ گیا ۔
تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نے ساتھی وکلا کے ہمراہ مریم اورنگزیب سے تکرار کی تاہم وزیر اطلاعات ڈٹ گئیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کی رہنمائوں کو اس اقدام سے گریز کی ہدایت کی ۔اس دوران پولیس نے بھی مداخلت کی اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی وزیر مملکت کی حمایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائو ں کو پیچھے ہٹنے اور مریم اورنگزیب کو گفتگو جاری رکھنے کاکہاجس کے بعد پولیس کی مداخلت پر پی ٹی آئی کارکنان اور ساتھی وکلا کو ہٹنا پڑااور، مریم اورنگزیب نے وقفے کے بعد دوبارہ گفتگو کی ۔اس دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف بلوہ اور ڈرامہ پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ اور حراساں کرکے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جاسکتے تحریک انصاف کا یہ کیسا رویہ ہے کہ ہر جگہ حملہ کرتے ہیں میڈیا واقعے کا جائزہ لے،کیا ایسا رویہ قابل قبول ہی تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ اونچا بول کر ڈرا دیگی ،ایسا نہیں ہوسکتا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جاکر کرے ،نظریاتی جماعتوں سے ایسی جماعت میں جانیوالوں پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے تحریک انصاف کوئی جمہوری جماعت نہیں۔تحریک انصاف نے جوالزام لگایا کوئی بھی ثبوت نہیں لاسکی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے باجود مریم اورنگزیب کی جانب سے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے بعد انتظامیہ کو روسٹرم ہٹانے سے منع کر دیا اور کہاکہ روسٹرم کو یہیں موجود رہنے دیا جائے اور اپوزیشن کو بات کرنے دی جائے ۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے سٹاف کو ہدایت کی کہ و ہ ڈائس مت ہٹائیں۔ دریں اثناء سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ وہ صحافی برادری کی شکرگزار ہیں کہ آج وہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے ، اہل صحافت نے ہمیشہ حق ، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے بلوائیوں کی قابل مذمت غنڈہ گردی صحافیوں نے دیکھ لی ، تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کر کے بدنمارویوں کی منفی روایت قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمیشہ سے میںنہ مانوں کی رٹ غیر مناسب ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.