تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

جمعرات 22 جون 2017 23:28

ڈیرہ مرادجمالی۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے گوٹھ مٹھاخان میں معمولی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ہادی بخش کو قتل کردیا جبکہ ملزمان موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچادیا ۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی۔ اس حوالے سے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :