کراچی کو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر تباہ کیا، راہنماء جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
عوام ایسے لوگوں کو مسترد کردیں جنہوں نے ماضی میں عوام سے ووٹ لے کراقتدار کے مزے لوٹے لیکن عوام کی خدمت نہ کر سکے، ضمنی انتخابات کے حوالے سے عوامی اجتماع سے خطاب
جمعرات 22 جون 2017 23:31
(جاری ہے)
دعوت افطار سے ظہور احمد جدون ، سابق یوسی ناظم 5عمران سعید باغپتی ،امیر زون منظور کالونی ، سرفراز اور خرم رزاق نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر راجہ عارف سلطان ،سلیم بٹ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کو اگر PS-114کا اتناہی خیال تھا تو اس نے 4سال ہوگئے اس حلقے میں کوئی ترقیاتی کام کیو ں نہیں کرائے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں ان کا بہتر مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے ۔ عوام ایسے لوگوں کو مسترد کردیں جنہوں نے ماضی میں ان سے ووٹ تو لیے اور اقتدار کے مزے بھی لوٹے اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ امن وامان اور اخوت و محبت کراچی کی شناخت تھی۔ کراچی سے اس کی شناخت اور دینی تشخص چھینا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کو اس کی شناخت اور تشخص واپس ملے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر کراچی کو لوٹا ہے اور تباہ و برباد کیا ہے ۔یہ پارٹیاں عوام کو ان کے حقوق نہیں دلاسکتی ان پارٹیوں نے کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور مظالم پر بھی خاموشی اختیار کی اور اس ادارے کی سرپرستی کی جس نے کراچی کے شہریوں سے اربوں روپے ناجائز طو ر پر وصول کیے ۔جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے نہ صرف عوا م کی خدمت کرتے ہیں بلکہ اسلام اور دین کے خلاف سازشوں اور کوششوں کو بھی ناکام بنانے کی جدوجہد کرتے ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے اندر جب تبدیلی مذہب کے حوالے سے اسلام مخالف بل منظور ہوا تو اسمبلی کے اندر سے حکومت اور اپوزیشن سمیت کسی ایک نمائندے نے بھی آواز نہیں اٹھائی اگر جماعت اسلامی کے نمائندے ہوتے تووہ ضرور آواز اٹھاتے ۔ ہم نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور عوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کی ۔ ظہور احمد جدون نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں نے ماضی میں عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے دور میں ایڈمن سوسائٹی اور اس سے ملحق آبادیوں کے لیے جدوجہد کی ہے اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے لیکن ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے علاقے کے عوام کو ہمیشہ مایوس کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اٹھنا ہوگا اور عوام کے اتحاد و یکجہتی سے ہی انقلاب اور حقیقی تبدیلی آئے گی ۔ عمران سعید باغپتی نے کہا کہ ایڈ من سوسائٹی میں جماعت اسلامی کی کامیابی کا سفر برسوں پر محیط ہے اور یہ سفر ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.