پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہا، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، عبدالباسط کا رائزنگ کشمیر کو خصوصی انٹرویو

جمعہ 23 جون 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہا، کشمیر کا تنازعہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

رائزنگ کشمیر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھارت کے ساتھ بنیادی تنازعہ ہے، ایک دن پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک جلد یا بدیر ختم ہو جائے گا کیونکہ مذاکرات کے بغیر مسائل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب ہو رہی ہے، جس کو ٹھیک کرنے کیلئے طاقت نہیں مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔