جرمن پارلیمنٹ میں سابق چانسلر ہیلمٹ کوہل کی یاد میں خصوصی اجلاس

جمعہ 23 جون 2017 09:20

برلن۔ 23 جون (اے پی پی( جرمن پارلیمان کے خصوصی میموریئل اجلاس میں چند روز قبل انتقال کر جانے والے سابق چانسلر اور معروف یورپی سیاستدان ہیلمٹ کوہل کو ارکانِ پارلیمان نے بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کوہل کو منقسم جرمنی کے انضمام کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے صدر نوربیرٹ لامیرٹ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس ملک کے اتحاد و ترقی کے علاوہ آزاد و پرامن یورپ کے خواب کو حقیقت بنانے میں سابق چانسلر نے بھرپور کردار ادا کیا تھا۔ اجلاس میں موجودہ چانسلر انجیلا مرکل، صدر فرانک والٹر شٹائن مائر اور کئی دیگر رہنماؤں نے کوہل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :