نیٹو کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کرنے سے عالمی امن کا خاتمہ ہو جائیگا‘روس

بعض مغربی ممالک، روس مخالف اقدامات کی روک تھام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے‘وزیر دفاع

جمعہ 23 جون 2017 12:15

نیٹو کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کرنے سے عالمی امن کا خاتمہ ہو جائیگا‘روس
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) روس نے ایک بار پھر نیٹو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی سرحدوں میں نیٹو کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کرنے سے عالمی امن کا خاتمہ ہو جائے گا۔روسی ذرائع کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ بالٹیک کے علاقے اور مشرقی یورپ میں نیٹو کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بعض مغربی ممالک، روس مخالف اقدامات کی روک تھام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس مسئلے نے روس کو اپنی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔روسی وزیر دفاع نے کہا کہ روس کی سرحدوں پر بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ، مشرقی یورپ میں نیٹو کے رکن ممالک کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیاں ہیں۔ واضح رہے کہ روس کی بڑھتی ہوئی تشویش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے دعوی کیا ہے کہ نیٹو نے روس کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کی بنا پر مشرقی یورپ میں فوج اور فوجی ساز و سامان تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :