سابق امریکی سفارتی اہلکار چینی حکام کو خفیہ دستاویزات دینے کے الزام میں گرفتار

شکاگو کے ہوائی اڈے پر جب ان سے 16ہزار 5 سو ڈالر کی نقد رقم برآمد ہوئی تو وہ اس حوالے سے وضاحت پیش نہیں کر سکے

جمعہ 23 جون 2017 12:15

سابق امریکی سفارتی اہلکار چینی حکام کو خفیہ دستاویزات دینے کے الزام ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) ایک سابق امریکی سفارتی اہلکار چینی حکام کو خفیہ دستاویزات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کیون ملروئے مارچ اور اپریل 2017ء کے درمیان چینی شہر شنگھائی گئے۔امریکی شہر شکاگو کے ہوائی اڈے پر جب ان سے 16ہزار 5 سو ڈالر کی نقد رقم برآمد ہوئی تو وہ اس حوالے سے وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

محکمہِ انصاف کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ کیون ملروئے کے خلاف الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینڈرو ویئل کا کہنا تھا کہ کیون ملروئے کو ماضی میں اعلیٰ ترین سکیورٹی کلئیرنس دی گئی تھی اور ان کے پاس خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی تھی۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر انھوں نے یہ دستاویزات ایک بیرونی حکومت کو دیئے اور ان کا یہ دو بارہ کرنے کا بھی ارادہ تھا۔

مئی میں ایف بی آئی کو رضاکارانہ طور پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیون ملروئے کا کہنا تھا کہ جس سخص سے انھوں نے شنگھائی میں ملاقات کی اٴْس نے انھیں یہ بتایا تھا کہ وہ ایک تھنک ٹینک ایس اے ایس ایس کے لیے کام کرتا ہے۔اس کے بعد سے امریکی حکام کا ماننا ہے کہ چینی جاسوس ایس اے ایس ایس کی ملازمت کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :