امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے نئے کاروباری سودوں میںیورپی ادارے ایئر بس کو پیچھے چھوڑ دیا

شو کے دوران بوئنگ کو 571 ہوائی جہازوں کے آرڈرز ملے ہیں۔ ان کی مالیت تقریباً 75 بلین ڈالر بنتی ہے

جمعہ 23 جون 2017 12:15

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے نئے کاروباری سودوں میںیورپی ادارے ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) فرانسیسی دارالحکومت میں جاری پیرس ایئر شو کے دوران امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے نئے کاروباری سودوں میں ہوائی جہاز بنانے والے یورپی ادارے ایئر بس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوئنگ کے کمرشل ہوائی جہازوں میں ایشیائی ملکوں کے علاوہ ایران نے بھی اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس شو کے دوران بوئنگ کو 571 ہوائی جہازوں کے آرڈرز ملے ہیں۔ ان کی مالیت تقریباً 75 بلین ڈالر بنتی ہے۔ ایئر بس کمنی کو 321 ہوائی جہاز فراہم کرنے کے آرڈرز ملے ہیں۔ ان کی مالیت 40 بلین ڈالر کے قریب ہے۔ اس شو کے دوران ایران نے ایئربس کو دو بڑے آرڈرز دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :