چین اور کینیڈا سلامتی اور قانون کے نفاذ میں عملی تعاون پر متفق

ٹورنٹو مذاکرات میں دہشتگردی کے کیخلاف تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا

جمعہ 23 جون 2017 12:23

چین اور کینیڈا سلامتی اور قانون کے نفاذ میں عملی تعاون پر متفق
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چین اور کینیڈا سلامتی اور قانون کی نفاذ میں دوطرفہ عملی تعاون کو فروغ دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں ، اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو بڑے فوائد حاصل ہونگے،اس بات کا فیصلہ یہاں چین کینیڈا اعلیٰ سطح کی قومی سلامتی اور قانون کے نفاذ بارے منعقد ہونے والے مذاکرات کے اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس کی صدارت چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے کمیشن برائے سیاسی و قانونی امور کے سیکرٹری جنرل وانگ یانگ کنگ اور قومی سلامتی اور انٹیلی جنس کے کینیڈاکے وزیر اعظم کے مشیر دانیا ل جین نے مشترکہ طورپر کی ،چین اور کینیڈا انصاف ، قانون کی علمبرداری ، دہشتگردی کے خاتمے ، سائبر سکیورٹی اور فوجی تبادلوں کے سلسلے میں مکمل طورپر متفق ہو گئے، فریقین اس بات پر متفق ہوئے ان مسائل پر صلاح ومشورہ جاری رکھیں گے اور ملزموں اور مجرموں کا تبادلہ بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ میں بھی جاری کیا گیا جس میں ان امور پر روشنی ڈالی گئی ،چین اور کینیڈ کی طرف سے دوسر ے مذاکرات کے بعد بھی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ اعلیٰ سطح کے قومی سلامتی اور قانون کے نفاذ کے بارے میں مذاکرات 2018ء میں بیجنگ میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :