Live Updates

مریم نواز کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت ،

بلوچستان پر حملہ ہمارے دلوں پر حملے کے مترادف ہے،مریم نواز دھماکہ پاکستان کو متحد دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے عزم و حوصلہ پر حملہ ہے ،مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 23 جون 2017 12:35

مریم نواز کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ پاکستان کو متحد دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے عزم و حوصلہ پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر پرجاری بیان میں وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان پر حملہ ہمارے دلوں پر حملے کے مترادف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں ، کوئٹہ حملہ پاکستان کو متحد دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے عزم و حوصلہ پر حملہ ہے انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات