وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 23 جون 2017 13:01

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔