بریگزٹ مذاکرات کے لیے اچھا آغاز ہے، میرکل

جمعہ 23 جون 2017 13:22

بریگزٹ مذاکرات کے لیے اچھا آغاز ہے، میرکل
بر سلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین کے شہری برطانیہ میں سکونت پذیر رہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے مذاکراتی عمل کا یہ ایک اچھا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے لیے ابھی کئی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔گزشتہ روز برسلز میں منقعدہ یورپی یونین کی ایک روزہ سمٹ میںتھریسا مے نے کہا کہ یورپی یونین کے ایسے شہری جو 5 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں، انہیں بریگزٹ کے بعد بھی ’مکمل حقوق‘ حاصل رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :