جرمن خفیہ ایجنسیوں نے وائٹ ہاؤس کی جاسوسی کی تھی، رپورٹ

جمعہ 23 جون 2017 13:22

جرمن خفیہ ایجنسیوں نے وائٹ ہاؤس کی جاسوسی کی تھی، رپورٹ
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) جرمن ہفت روزہ میگزئن ڈیئر اشپیگل نے کہا ہے کہ جرمن خفیہ ایجنسیوں نے کئی برسوں تک وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کی جاسوسی کی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1991تا 2006تقریبا چار ہزار افراد کی جاسوسی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران امریکی محکمہ خارجہ و مالیات کے علاوہ دیگر اداروں سمیت امریکی خلائی ایجنسی ناسا کو بھی جاسوسی کا نشانہ بنایا گیا۔ جرمن خفیہ ایجنسی نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :