برازیل، ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک، 30 زخمی

حادثہ گواراپاری میں ہوا جب ایک ٹرک سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا بدقسمتی سے بس کے پیچھے آنے والی دو ایمبولینسنز بھی حادثے کی زد میں آ گئیں،مرنے والوں میں بس اور ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہیں،حکام

جمعہ 23 جون 2017 14:26

برازیل، ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک، 30 زخمی
ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) برازیل کے علاقے گواراپاری میں ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 21افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے ،تصادم کی زد میں دو ایمبولینسز بھی آ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اسپریٹو سانٹو کے علاقے گواراپاری میں ہوا جب ایک ٹرک سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا بدقسمتی سے بس کے پیچھے آنے والی دو ایمبولینسنز بھی حادثے کی زد میں آ گئیں۔

(جاری ہے)

یہ برازیل میں ہونے والا اس مہینے کا تیسرا بڑا حادثہ ہے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ بس میں 13 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ باقی ایمبولینس اور ٹرک میں ہوئی ہیں۔ اسٹیٹ پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اور ٹرک ڈرائیور دونوں مرنے والوں میں شامل ہیں۔حادثے کے فوری بعد بس میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔آگ کے باعث کئی مرنے والوں کی شناخت بھی ناممکن بتائی گئی ہے۔ اسپتال حکام نے حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :