فرانس میں 18 جنگجوں کو سزائیں سنا دی گئیں

عسکریت پسندوں پر 2012 میں ایک یہودی دکان پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا

جمعہ 23 جون 2017 14:26

فرانس میں 18 جنگجوں کو سزائیں سنا دی گئیں
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) فرانس کی ایک عدالت نے ملک کے سابق جہادی نیٹ ورک کی18 ممبران کو سزائیں سنا دیں، ان پر الزام تھا کہ وہ 2012 میں ایک یہودی دکان پر حملے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی ایک عدالت نے ملک کے سابق جہادی نیٹ ورک کی18 ممبران کو سزائیں سنا دیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق ان جنگجوں کو ایک اور28 برس کے درمیان سزائیں سنائی گئیں۔ اس گروہ کے کئی ممبران پر متعدد حملوں کے الزامات کے علاوہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ وہ جہادی نیٹ ورکس کے رکن بننے کی کوشش میں تھے۔ فرانسیسی حکومت نی2012 میں ہی اس نیٹ ورک کو ناکارہ بنا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :