قومی ویمن ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف اب تک 17ون ڈے میچز کھیلے، 3 میں فتح، 13میں شکست جبکہ ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا

جمعہ 23 جون 2017 14:39

قومی ویمن ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف اب تک 17ون ڈے میچز کھیلے، 3 میں ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان اور ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین دنیا کی مختلف گرائونڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے سائوتھ افریقہ کی ٹیم کو واضح برتری حاصل ہے ۔قومی ویمن ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف اب تک 17ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں سے 3میں فتح حاصل کی اور 13میں شکست ہوئی اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔

(جاری ہے)

ثناء میر کی کپتانی میں قومی ویمن ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف 10میچز کھیلے جس میں سے تین میں فتح حاصل کی اور سات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،عروج ممتاز کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم نے 6میچز کھیلے اور تمام میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔شازیہ خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔سائوتھ افریقہ کی ٹیم کے خلاف ورلڈ کپ میچز میں پاکستان کی ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی ۔ویمن ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے مابین 2میچز کھیلے گئے اور دونوں میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے ایک میچ جیتا او ر سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے دو میچز جیتے ۔

متعلقہ عنوان :