ٹینس سٹار نوویک جوکووچ پری ومبلڈن ایونٹ میں شرکت کریں گے،ایسٹ بورن اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ منظور کر لی

جمعہ 23 جون 2017 14:45

ٹینس سٹار نوویک جوکووچ پری ومبلڈن ایونٹ میں شرکت کریں گے،ایسٹ بورن ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ گزشتہ سات برسوں میں پہلی بار پری ومبلڈن ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ نویک جوکووچ نے ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تین مرتبہ کے ومبلڈن چمپئن نے رواں ماہ کے شروع میں منعقدہ فرنچ اوپن کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد تاحال ٹینس کورٹس میں شرکت نہیں کی تاہم اب وہ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن سے قبل ایسٹ بورن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ نویک جوکووچ نے کہا کہ میں نے ایسٹ بورن ٹورنامنٹ کے حوالے سے کافی اچھی باتیں سنی ہوئی ہیں، کوشش ہوگی کہ ٹائٹل جیت کر ومبلڈن میں بھرپور انداز میں شرکت کروں۔

متعلقہ عنوان :