قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز 28 جون سے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے

جمعہ 23 جون 2017 14:45

قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز 28 جون سے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز 28 جون سے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ اوشنا سہیل، سارہ منصور، ماہین آفتاب قریشی، سارہ محبوب خان، مہک کھوکھر، عیشا جاوید اور خونشا بابر کو ٹرائلز میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے اور ٹرائلز یکم جولائی تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے چنائو کے بعد ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 سے 14 جولائی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس پی ایس بی ہارڈ کورٹ پر لگایا جائیگا مینجمنٹ نے انعام الحق کو ٹیم کا کپتان و کوچ مقرر کیا گیا اور وہی ٹرائلز اور کیمپ کی نگرانی کریں گے، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم آئندہ ماہ تاجکستان میں کھیلے جانے والے فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی۔

متعلقہ عنوان :